• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر صحت کا ایکسٹرا کورپوریل شوک ویو لیتھوٹرپسی یونٹ کا افتتاح

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں پنجاب کے پہلے ایکسٹرا کورپوریل شوک ویو لیتھو ٹرپسی یونٹ کا افتتاح کیا- اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، پروفیسر جنید رشید و دیگر فیکلٹی ممبران اس موقع پر موجود تھے -صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے یونٹ میں زیر علاج معصوم بچوں کی عیادت بھی کی- ابھی تک اس جدید سہولت کے ذریعے 21بچوں کا علاج کیا جا چکا ہے-صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے پہلے ایکسٹرا کورپوریل شوک ویو لیتھو ٹرپسی (ESWL) یونٹ کا قیام بچوں میں گردوں کی پتھری کے جدید اور مؤثر علاج کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
لاہور سے مزید