لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کی عوام کو بسنت تہوار کی بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2دہائیوں بعد رنگ لوٹ رہے ہیں، خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔ بوکاٹا کریں لیکن جو رنگ 25سال بعد واپس آ رہا ہے، اسے حکومتی ہدایات کے مطابق محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بسنت سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ بحیثیت پاکستانی میں اپنے کلچر کی واپسی پر بہت خوش ہوں۔ انٹرنیشل وزٹرز سمیت میرے کئی دوست بھی بیرون ممالک سے بسنت تہوار میں شامل ہونے لاہور آ رہے ہیں۔