• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CPSP کا کانووکیشن، 947 سے زائد اسپیشلسٹس کو ڈگریاں دی گئیں

لاہور (جنرل رپورٹر) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے 59ویں کانووکیشن کا انعقاد شاندار انداز میں کیا، جس میں 947سے زائد اسپیشلسٹس کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ ان میں 796فیلوز اور 151ممبرز شامل تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ کینیڈا کے رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی صدر ڈاکٹر مارسیا کلارک اور گلاسگو کے رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ہانی ایٹیبا نے بطور گیسٹ آف انر شرکت کی طبی اداروں کے سربراہان، چاروں صوبوں سے سینئر فیلوز اور سپروائزرز نے شرکت کی۔۔ سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کانووکیشن کا باقاعدہ آغاز کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اپنے خطاب میں پروفیسر خالد مسعودگوندل نے CPSP کی بانی قیادت بالخصوص جنرل واجد علی برکی کے ساتھ ساتھ پروفیسر محمدسلطان فاروقی اور پروفیسر ظفر اللہ چوہدری کو ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا جو پاکستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کا سنگ بنیاد بن چکا ہے۔
لاہور سے مزید