لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں بسنت منانے کی اجازت کی درخواست واپس لینے کی بناء پر درخواست نمٹا دی، وکیل نے موقف اپنایا کہ سیکرٹری ڈی ایچ اے نے اب ڈیفنس کے علاقے میں بسنت منانے کی اجازت دے دی ہے، استدعا ہے کہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔