• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اسلامیہ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر )جامعہاسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی جبر، تشدد اور ظلم کے ذریعے کشمیری قوم کو غلام نہیں رکھا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ ملتان کے زیراہتمام نکالی گئی یکجہتیٔ کشمیر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کی سیاسی‘ اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔
ملتان سے مزید