• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان ( سٹاف رپورٹرل ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد وقاص سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 35ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم اور سیتل ماڑی کے علاقے نعیم محمود اور عمران سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئےتھانہ ممتاز آباد کے علاقے متین مکی سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 4لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے اظہر کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے پروین چارپائیاں وغیرہ زوہیب بشیر ،اسد رضا کے موبائل فونز داود ابراہیم چاندی مالیت 6لاکھ سیتل ماڑی کے علاقے عارف کا موبائل عدیل کا ڈھکن علیشبہ کی نقدی و موبائل بوہڑ گیٹ کے علاقے نویس صدیقی کا موبائل جاوید کی موٹرسائیکل بستی ملوک کے علاقے شیراز اکبر کی بکریاں مشتاق کی بھیڑیں سٹی جلالپور کے علاقے یونس کے بکرے آصف کا کریانہ سامان کینٹ کے علاقے محمد بلال ، محمد اجمل کے موبائل فونز چہلیک کے علاقے سلیمان کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے وحید الزمان کی نقدی طلائی زیورات وغیرہ صدام احمد کے 38ہزار قطب پور کے علاقے اقبال کی نقدی و موبائل زاہد سلیم کے طلائی زیورات و 30ہزار ممتاز آباد کے علاقے عرفان ،شاہ رخ گلگشت کے علاقے حسن ،مسرت بی بی کوتوالی کے علاقے سکندر کے موبائل فونز و نقدی نوید کی گاڑی اور قادر پورراں کے علاقے شہباز کے درختان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید