• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قحبہ خانوں پر چھاپے‘ نازیبا حرکات کے الزام میں اشتہاری سمیت 10 ملزمان گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کے قحبہ خانوں پر چھاپے ، نازیبا حرکات کے الزام میں اشتہاری سمیت 10 ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے پولیس نے اشتہاری علی شیر کی گرفتاری کیلئے قحبہ خانے پر چھاپہ مارا اور اس دوران اشتہاری سمیت نازیبا حرکات کرتے ہوئے نعمان ، مسکان ، مریم ، چانیہ کو گرفتار کیا جب کہ بی زیڈ پولیس نے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے ملزمان سعید، شاہد ، ذیشان وغیرہ کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم آصف سے 20لیٹر شراب، صدر جلالپور پولیس نے ملزم بلال سے 1060گرام ہیروئن، کینٹ پولیس نے ملزم اصغر سے 44بوتل شراب، قطب پور پولیس نے ملزم شعبان جان سے دوبوتل شراب، شاہ شمس پولیس نے ملزم اکبر سے 50لیٹر شراب، ملزم وقاص سے 20لیٹر شراب، بی زیڈ پولیس نے ملزم اختر سے 20لیٹرشراب ،ملزم نعمان سے 10لیٹر شراب، قادر پورراں پولیس نے ملزم عارف سے 10لیٹرشراب، ملزم کاشف سے 15لیٹرشراب، ملزم ریاض سے 20لیٹرشراب اور ملزم حیدر سے 15لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے اور ٹریکٹر ٹرالی واپس نہ کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے،ڈی ایچ اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر پریس مشین پر چھاپہ مارکر پی ٹی آئی جھنڈے برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے شہریوں کو نقدی ،موٹرسائیکل اور موبائل فون وغیرہ سے محروم کرنے کے الزام میں نامعلوم نوسربازوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ڈی ایچ اے پولیس نے 5سالہ بچی کو بندر کے کاٹنے کے الزام میں وائلڈ لائف کی مدعیت میں نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ سٹی شجاع آبادپولیس نے 10سالہ بچی سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے کی اطلاع پر ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید