• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران کا دیگر تاجر تنظیموں کی دی گئی ہڑتال کال کی حمایت کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ کی صدارت میں تنظیم کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، نائب صدر رانا محمد اویس علی، سہیل بخاری اور اسد علی عدنان نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید جعفر علی شاہ اور صدر خالد محمود قریشی نے کہا کہ انجمن تاجران گلشن مارکیٹ سمیت شہر کی مختلف تجارتی تنظیموں کے ساتھ پیرا فورس کا رویہ حد درجہ نامناسب، یک طرفہ اور تاجروں دشمنی پر مبنی ہے،پیرا فورس بلاجواز کارروائیوں کے ذریعے تاجروں کو ہراساں کر رہی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں،انہوں نے اعلان کیا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان، انجمن تاجران گلشن مارکیٹ اور دیگر تاجر تنظیموں کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تاجر برادری کے جائز مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پیرا فورس کو فوری طور پر لگام دی جائے اور اس کے غیر قانونی و من مانے اقدامات کا نوٹس لیا جائے۔
ملتان سے مزید