ملتان ( سٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف ملتان کے زیر اہتمام مستحق و نادار بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 10 مستحق بچیوں کی شادیاں کروائی گئیں، تقریب کے دوران روٹری کلب آف ملتان کی جانب سے دلہنوں کو جہیز کا مکمل سامان فراہم کیا گیا، باراتیوں کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا جب کہ نوبیاہتا جوڑوں کو سلامی اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر روٹری کلب احمد ملک نے کہا کہ روٹری کلب کا مقصد صرف فلاحی سرگرمیاں کرنا نہیں بلکہ معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا دے کر انہیں خوداعتمادی دینا ہے۔