ملتان (سٹاف رپورٹر) جہانگیر خان ترین نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دلخراش واقعہ پوری قوم کیلئے باعثِ صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اس المناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں.۔