یوکرین کے صدر ولودوومیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ جون تک ختم ہوجائے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے پہلی بار تجویز دی ہے کہ مذاکراتی وفود آئندہ ہفتے امریکا میں ملاقات کریں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی اور روسی مذاکراتی وفود کے درمیان ملاقات کا ممکنہ مقام میامی ہوسکتا ہے۔
صدر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین اپنی خودمختاری سے متعلق کسی بھی فیصلے میں براہِ راست شمولیت کو ناگزیر سمجھتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کسی بھی ممکنہ معاہدے کی حمایت نہیں کرے گا جو اسکی شرکت کے بغیر طے پایا جائے۔