• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھ ……

انکل اس وقت کینیڈا چلے گئے تھے، جب میرا لڑکپن تھا۔

اب تو میں خود بزرگ انکل ہوگیا ہوں۔

میں پہلی بار کینیڈا گیا تو انکل سے ملنے گیا۔

ان سے پوچھا، وطن کی یاد آتی ہے؟

انھوں نے اقرار کیا، ہاں، آتی ہے۔

دوستوں اور رشتے داروں سے دوری دکھ دیتی ہے؟ہاں، دیتی ہے۔

عید، بقرعید، محرم پر افسردہ ہوجاتے ہوں گے؟

ہاں، ہوجاتا ہوں۔

یعنی اتنے سال میں بھی دل نہیں لگا؟

ہاں، نہیں لگا۔

میں نے پوچھا، تو واپس کیوں نہیں چلے جاتے؟

انکل نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا،

کیونکہ کینیڈا میں دھماکے نہیں ہوتے۔

تازہ ترین