سرگودھا میں لاہور روڈ پر تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
حکام نے کہا کہ کار سوار افراد شادی کی تقریب کے بعد پنڈی بھٹیاں سے سرگودھا جا رہے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور قوم کی دعاؤں سے ہم نے معاشی استحکام حاصل کیا۔
وفاقی حکومت نے وفاقی بیورو کریسی، افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں اور سرکاری ملازمین کے انتظامی امور کے نگران ادارے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں کے لیے مالی سال 2026-27 کے دوران مجموعی طور پر 9 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بجٹ تجاویز پیش کی ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے ملک کا سب سے بڑا چیلنج سیکیورٹی صورتحال کو قرار دیدیا ہے۔
صوبوں کا این ایف سی حصہ 8 ہزار 848 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1 ہزارارب روپے اور صوبوں کا ترقیاتی پروگرام 2224ارب روپے ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔
وفاقی بجٹ برائے 2026 اور 2027 میں وفاقی وزارتِ مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے مجموعی طور پر 148 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کی تجاویز ہیں۔
بجٹ تجاویز کے مطابق آپ کی تنخواہ پر اب کتنا ٹیکس کٹے گا یہ جاننے کے لیے جیو انکم ٹیکس کیلکولیٹر استعمال کیجیے۔
خاندانی منصوبہ بندی ترجیح ہے، اسی سلسلے میں مانع حمل اشیاء پر عائد ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے: وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر
بجٹ دستاویز کے مطابق دفاعی سروسز کا بجٹ 3 ہزار ارب روپے مختص کیا گیا ہے، دفاعی ملازمین کے اخراجات کیلئے 967 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
2 سے 3 ہزار سی سی تک کی ایس یو ویز پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ 3 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا جارہا ہے: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 15 سے 50 کروڑ روپے کی آمدنی پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دے دی۔
فائلرز کےلیے جائیداد خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 2 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کر کے 1 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی ترقیاتی پروگرام کے لیے 3 ہزار 675 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وفاق کا ایک ہزارارب روپے اور صوبوں کا ترقیاتی پروگرام 2224 ارب روپے ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹیل بینک کی سہولت سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 30 ہوچکی ہے۔