وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے ہمراہ گل پلازا کے متاثرین کیلئے کام کر رہے ہیں، گل پلازا کے حوالے سے ہم فیصلے کر رہے ہیں۔
ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کراچی چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر سانحہ گل پلازا کے متاثرین کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں تمام عمارتوں میں فائر فائٹنگ سسٹم لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ فائر بریگیڈ مختلف حصوں میں تقسیم ہے، اسے ایک جگہ جمع کرنے جا رہے ہیں، فائر فائٹر کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینے جا رہے ہیں، جن پلازوں میں شاپنگ کیلئے لوگ جاتے ہیں ان کا سروے شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تمام عمارتوں میں فائر فائٹنگ سسٹم کی تنصیبات کیلئے کام کر رہے ہیں، تمام تاجر تنظیمیں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر فائر اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم تمام محکموں کو ایک چھتری میں لا کر ایک ادارہ بنا رہے ہیں، ہنگامی صورتحال کو بہتر طریقے سے نمٹا جائے۔