• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی مجرم ایپسٹین کے اسرائیلی فوج اور بستیوں کو عطیات دینے کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) جنسی مجرم ایپسٹین کے اسرائیلی فوج اور بستیوں کو عطیات دینے کا انکشاف، فرینڈز آف اسرائیلی ڈیفنس فورسز، یہودی قومی فنڈ اور نیشنل کونسل آف یہودی خواتین کو ہزاروں ڈالر فراہم کیے، ای میل میں ایپسٹین نے دعویٰ کیا فلسطین تاریخی طور پر کبھی وجود میں نہیں آیا، کبھی آزاد عرب ریاست نہیں بنی۔ ایپسٹین کی تدفین پر میڈیا کو خالی ڈبوں والی گاڑی کے پیچھے لگایا گیا، لاش بعد میں دوسری گاڑی میں منتقل کی گئی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی حالیہ ریلیز کی گئی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ ارب پتی جیفری ایپسٹین نے نہ صرف اسرائیلی فوج کو مالی تعاون فراہم کیا بلکہ فلسطینی زمین پر قابض بستیوں کی فنڈنگ میں بھی حصہ لیا۔ 2005 کے ٹیکس ریکارڈ کے مطابق ایپسٹین نے "فرینڈز آف اسرائیلی ڈیفنس فورسز" کو 25,000 ڈالر، "یہودی قومی فنڈ" کو 15,000 ڈالر اور "نیشنل کونسل آف یہودی خواتین" کو 5,000 ڈالر عطیہ کیے۔ مزید برآں، 2012 میں ایک ای میل میں ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ فلسطین تاریخی طور پر کبھی وجود میں نہیں آیا اور کبھی آزاد عرب یا فلسطینی ریاست نہ بنی، جبکہ عربی زبان کا عام ہونا ساتویں صدی کی مسلم فتوحات کے بعد ہوا۔

دنیا بھر سے سے مزید