• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا تہران سے شکست تسلیم کرنے کا مطالبہ، ایران کا مذاکرات سے انکار

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی آ گئی ہے جہاں امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ شکست تسلیم کرے ورنہ اس پر پہلے سے زیادہ سخت حملے کیے جائیں گے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا کے شکست تسلیم کرنے کے مطالبے پر  مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مشترکہ حملے جاری ہیں جبکہ ایران نے جواب میں وسطی اور شمالی اسرائیل پر میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں خطے میں صورتِ حال مسلسل خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں نام نہاد ’بفر زون‘ کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک بحرین، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکا اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی طویل بندش عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے بھر میں جانی نقصان اور تباہی کے خدشات بڑھ رہے ہیں جبکہ عالمی برادری فوری کشیدگی کم کرنے پر زور دے رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید