• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو تعمیر شدہ سڑک دو ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ ناقص میٹریل استعمال کرنیکا الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان کی جانب سے تعمیر کی جانے والی سڑک صرف دو ماہ کے قلیل عرصے میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، جس کے باعث عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے،سڑک کی خستہ حالی سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ شہریوں کو روزمرہ آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے دوران معیاری میٹریل استعمال نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے سڑک جلد ہی شکست و ریخت کا شکار ہو گئی،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص تعمیر میں ملوث ٹھیکیداروں اور ذمہ دار افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، دوسری جانب پیپلز پارٹی اور ایک مقامی سیاستدان کی جانب سے سڑک کی تعمیر کا کریڈٹ لینے کے لیے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جس پر عوام نے حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نمائشی اقدامات کے بجائے ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنایا جائے، عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے معیار کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور سڑک کو دوبارہ پائیدار بنیادوں پر تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
ملتان سے مزید