• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس یو ای ٹی کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایم این ایس یو ای ٹی) ملتان کی جانب سے جلالپور کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے فلڈ ریلیف کیمپ (فیز ٹو) کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیف مہم کے تحت یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بستر، کھانا، رہائش، ٹینٹ، کپڑے، جانماز اور دیگر ضروری اشیائے ضرورت جلالپور بھجوائی گئیں۔ فلڈ ریلیف کیمپ (فیز ٹو) کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر ایم این ایس یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایذد اور رجسٹرارڈاکٹرعاصم عمر نے کیا۔ بعد ازاں رجسٹرارڈاکٹر عاصم عمر اور فیکلٹی ممبر فاطمہ میم فاطمہ نے جلالپور جا کر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اپنے ہاتھوں سے سامان تقسیم کیا ۔اس ریلیف سرگرمی میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، افسران، اسٹاف اور طلبہ نے بھی بھرپور تعاون کیا اور سیلاب زدگان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ملتان سے مزید