• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ (ن) کی ریلی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے درانہ لنگاہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، اس موقع پر پارٹی رہنما ملک آصف نذر ڈیہڑ اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کا مقابلہ کررہے ہیں، پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف خدمات اور قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے ۔
ملتان سے مزید