• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی او ر قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ مسلح افراد ارشد سے نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ستار کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے اکبر کے گھر سے نامعلوم افراد گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ سے عاصمہ بی بی کا موبائل فون چوری کرلیاگیا تھانہ گلگشت کے علاقہ سے شکیل کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے یوسف کے گھر سے قیمتی سامان چوری کرلیاگیا جبکہ اسی تھانے کی حدود سے مجاہد کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ صدر کے علاقہ نامعلوم افراد کاشف کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ کینٹ کے علاقہ سے حشام کا موبائل فون چوری ہوگیاتھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے اکرام کا موٹر سائیکل چوری کرلیاگیا تھانہ قطب پور کے علاقہ مسلح افراد نے شہریار سے نقدی و موبائل فون چھین لیا۔
ملتان سے مزید