• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر کیتھولک چرچ میں تقریب

ملتان ( سٹاف رپورٹر)کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیسا مکالمہ کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر کیتھولک چرچ ملتان میں تقریب منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیسامکالمہ پاکستان کے چیئرمین بشپ یوسف سوہن نے کی جب کہ سی سی آئی ڈی کے نیشنل ڈائریکٹر سیموئیل کلیمنٹ مہمان خصوصی تھے ،تقریب میں فادر ڈینیئل تاج (ڈائریکٹر)، علامہ ابوبکر عثمان الازہری، پروفیسر عبدالماجد وٹو، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، بشارت عباس قریشی، ملک عمر کمبوہ ایڈووکیٹ، راو محمد عارف رضوی، پیر عبید صدر پوری، حنا سلمان، ملک اللہ داد ایڈووکیٹ، راو ¿ عبدالقیوم شاہین، مس فائقہ وٹو، امروز گل، سرفراز کلیمنٹ، شازر گل سمیت مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی تقریب کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے، رواداری، باہمی احترام اور امن کے فروغ کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ ورلڈ انٹر فیتھ ہارمنی ویک ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ تمام مذاہب محبت، امن، خدمتِ انسانیت اور باہمی احترام کا درس دیتے ہیں۔
ملتان سے مزید