• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ فنکشنل کے تحت انتخابی دھاندلی اور دہشتگردی کیخلاف احتجاجی اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے انتخابی دھاندلی اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کے کے خلاف احتجاجی اجلاس ہوا جس میں محمد اشرف قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمیں معاف کرنے کے لیے تیار نہیں ہے وہ ہر حربہ استعمال کر کے ہمارے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے حکومت کی عوام میں کوئی اہمیت نہیں، آٹھ فروری کو ہونے والے دھاندلی زدہ انتخابات کی وجہ سے تمام حکومتی احکامات عوام کے خلاف جا رہے ہیں، نام نہاد پارلیمانی ادارے اپنی حیثیت منوا نہیں سکے ،پیر صاحب پگارا نے پرامن احتجاج کا اعلان کر کے حکومت کو اس کی حقیقت بتا دی ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ ملک اور قوم کی حفاظت کی ہے ،افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اس موقع پر شیخ محمد عمران عباس علی انصاری غلام عباس کو کھر رانا جاوید علی نون محمد صبر خان اختر علی کالرو رانا محمد سہیل مصطفیٰ نیر عباس بھٹی سمیت دیگر ارکان موجود تھے۔
ملتان سے مزید