• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوایس پی کے زیر اہتمام سالانہ ڈنر اور قوالی نائٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سدرن اسکول آف لا، یونیورسٹی آف سدرن پنجاب (یو ایس پی) ملتان کے زیر اہتمام سالانہ ڈنر اور قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرپرسن سدرن اسکول آف لا ڈاکٹر شیخ محمد عدنان نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ مثبت اور خوشگوار ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کرتی رہے گی تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی زندگی کے حسین لمحات کو بھرپور انداز میں محفوظ کر سکیں، تقریب میں روح پرور قوالی نے سماں باندھ دیا جس سے طلبہ نے خوب لطف اٹھایا جب کہ بعد ازاں پرتکلف عشائیہ دیا گیا،پروگرام کے اختتام پر کامیاب انعقاد میں نمایاں کردار ادا کرنے والے منتظمین میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
ملتان سے مزید