• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ زراعت نے موسم گرما کی سبزیات کی کاشت بارے سفارشات جاری کردیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق موسم گرما کی سبزیات (کریلا، گھیا کدو،چپن کدو،کالی توڑی، بھنڈی، گھیا توڑی، بینگن، ٹماٹر،سبز مرچ، شملہ مرچ، تر،کھیرا،پیٹھا وغیرہ) کا وقت کاشت فروری تا مارچ ہے۔ موسم گرما کی سبزیات کی نشوونما کیلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا ہے۔ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے۔سبزیات کی کاشت سے چند روز پہلے گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے۔ موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جس کی اگاؤ کی شرح 80فیصد سے کم نہ ہو۔کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی اقسام کا انتخاب کریں جو موسمی حالات کے مطابق کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہوں۔زمین میں نرسری کاشت کرنے کی بجائے کوشش کریں کہ پلاسٹک کے جرمینیشن ٹرے میں پنیری کاشت کریں اور مناسب میڈیا(پیٹ ماس یا کوئی اور آمیزہ) استعمال کریں۔ ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں۔ جب پنیری کی عمر تا30 دن35 ہو جائے تو اس کو پٹریوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں۔ کریلہ، گھیا کو چپن کرو،گھیا توری، تر اور کھیرا کی کاشت پٹریوں کی ایک جانب کریں جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پڑیوں کے دونوں جانب کریں۔
ملتان سے مزید