• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنت نبویؐ پر عمل سے ہم دہشتگردی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، پیرعبدالسمیع شاہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) اولیاء اللہ کی تعلیمات اور سنت نبویؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم دہشت گردی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین مخدوم زادہ ڈاکٹر پیر سید محمد عبدالسمیع شاہ نے حضرت پیر چندن شاہ، حضرت پیر کمال شاہ، حضرت پیر سید شفیع شاہ، حضرت پیر امیر شاہ  کے سالانہ عرس کے موقع پر محفل میلاد النبیﷺکے اجتماع سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، اس موقع پر مہمان خصوصی پیر سید علی حسین شاہ نے کہا کہ درگاہیں ہمیشہ محبت، اخوت، خلوص اور انسانیت کا درس دیتی رہی ہیں، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ اولیاء نے ہمیشہ اسلامی تعلیمات، نماز کی پابندی اور آل محمد ﷺ سے محبت کا درس دیا ہے، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے کہا کہ دین اسلام بزرگان دین کی کاوش اور امن و سلامتی کے درس سے پھیلا،  اجتماع میں خصوصی طور پر مخدوم غلام یزدانی گیلانی، سجادہ نشین دربار حضرت سخی نواب گیلانی،  مخدوم زوہیب گیلانی، پیر سید اختر شاہ، سابق جی ایم واپڈا انجنئیر سیف اللہ خان سرانی، انجنئیر اسامہ گجر، پروفیسر ڈاکٹر شیخ محمد عمران، ڈاکٹر مسعود محمود، ڈاکٹر خلیل بیگ،، ڈاکٹر سید جواد حسین شاہ، قاری عبد الرؤف قریشی، خلیفہ محمد سجاد، قاضی منور، ملک فیاض بھٹہ ایڈووکیٹ، سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری ایڈووکیٹ اور سید علی رضا گیلانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید