• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کی ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاج کی حمایت

ملتان(سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹڈ ٹریڈ یونینز (رجسٹرڈ) کے ڈویژنل صدر شیخ محمد اسماعیل،وائس چیئرمین ڈویژنل حاجی محمد قاسم،سینئر نائب صدر ملتان ڈیژن محمد طفیل قریشی ہاشمیاور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان وسیم اعجاز نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی ہٹ دھرمیاور وعدہ خلافیوں اور ورکرزکےمعاشی قتل کے خلاف 9 فروری بروز سوموار احتجاجی مظاہرہ اور کام چھوڑ ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ویسٹ مینجمنٹ ورکرزکو 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کی بھرپورزور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹھیکیداروں کی جانب سے ورکرزکو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتاناور ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا کہ تین ماہ کی تنخواہیں اور ستھرا پنجاب کا 13واں بونس بھی فوری جاری کیا جائے، ورنہ احتجاجی تحریک ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں پھیلا دیں گے۔
ملتان سے مزید