• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی انجمن تاجران سمیجہ آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سمیجہ آباد 30 فٹی کپڑا مارکیٹ کے حالیہ انتخابات میں نومنتخب عہدیدارانکو چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے کے لیے وفد نے مارکیٹ کا دورہ کیا اور کامیاب امیدواروں کو ہار پہنا کر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری، سیف اللہ گجر، رانا کریم الدین اور دیگر عہدیداران نے سمیجہ آباد 30 فٹی کپڑا مارکیٹ جا کر نومنتخب صدر ملک حاجی عبدالرزاق، چیئرمین تنویر گجر، جنرل سیکرٹری ملک محمد کامران، گروپ لیڈر ملک نذیر اور دیگر عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری کے اتحاد سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز ہمیشہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی جدوجہد کرتا رہے گا۔
ملتان سے مزید