• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان سیرت نبویؐ کے مطالعہ کو شعار بنائیں‘ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان بن حمد العودہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف قصیم سعودی عرب سے شعبہ سیرت النبی ﷺکے پروفیسر ڈاکٹر سلیمان بن حمد العودہ نے کہا ہے کہ سیرت النبیﷺ ہی مشعل راہ ہے، زندگی کا کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں کہ جس کے متعلق سیرت طیبہ سے رہنمائی نہ ملتی ہو ، امت مسلمہ کے نوجوان سیرت نبویؐ کے مطالعہ کو شعار بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پاکستان کے دوران مرکز ابن قاسم بوسن روڈ میں ملتان کے دینی مدارس کے علما و ائمہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سعودی عرب کی المجمع یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز نے بھی خطاب کیا، تقریب میں علامہ عبد الحمید عابد، مولانا رفیق مدنی، مولانا محمد صدیق حامد، پروفیسر محمد وسیم، قاری نزاکت حسین، قاری ہدایت اللہ رحمانی ، شفقت الرحمٰن مغل ، مولانا عمران سلفی اور دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید