• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ترلائی کے مجرموں سمیت سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

ملتان(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے ملک میں حالیہ دہشتگردی پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ترلائی اسلام آباد میں امام بارگاہ مسجد میں خودکش دھماکا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ میں معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے اور خودکش حملہ انسانیت، امن اور مذہبی اقدار پر براہِ راست حملہ ہے کوئی مذہب یا نظریہ معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا یہ حملہ انسانیت، دین اور قومی ضمیر پر حملہ ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر شفاف تحقیقات کرے اور مجرموں سمیت سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور ملک بھر مین تمام عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
ملتان سے مزید