• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عزم دکھائے تو وزیر اعظم کا چھ نکاتی ایجنڈا بہترین نتائج لا سکتا ہے‘ میاں راشد اقبال

ملتان (سٹاف رپورٹر) معروف صنعت کار اور سابق صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا چھ نکاتی معاشی ایجنڈابہترین نتائج لا سکتا ہے لیکن اس کیلئے حکومت کو اپنا عزم دکھانا ہوگا، نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائے بغیر اہداف پورے ہوں گے نہ ہی ملک معاشی طور پر طاقتور بن کاابھر سکتا ہے، میاں راشد اقبال نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی اور دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کو برآمد کنندگان کو ریلیف دینا ہوگا،اسی طرح مقامی کاروبار وں کی ترقی کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، معاشی سر گرمیاں عروج پکڑنے سے ٹیکس محصولات کے اہداف پورے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے مراعاتی سکیمیں دی جائیں، اس وقت پاکستان تاریخ کے سب بدترین صنعتی بحران کے دہانے پر ہے۔
ملتان سے مزید