• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاء اسٹوڈنٹ کا مسئلہ فوری حل کیا جائے، جمعیت طلباء اسلام

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر ملک محمد اویس ، مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالمنان کاکڑ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عظیم اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک معین الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاء اسٹوڈنٹ کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے، رول نمبر سلپس اور امتحانات کا شیڈول جاری کیے جائیں ڈگریوں کے اجرا کو یقینی بنایا جائے ۔ہم فیسیں لے کر طلبہ کے حقوق چھیننے کی اجازت نہیں دینگے۔ اگر ذمہ داران نے فوری اقدامات نہ کیے تو جمعیۃ طلباء اسلام طلبہ کے ساتھ ہر آئینی، جمہوری اور پُرامن احتجاجی راستہ اختیار کرے گی۔ اس موقع پر اختر علی ، صدیق شملانی ،محکم الدین بروہی ، عبدالخالق صدیقی اور دیگر طلباء بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید