• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت ذکر و فکر کی ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت

ملتان (سٹاف رپورٹر) دعوت ذکر و فکر ڈیرہ اللہ ہو والا کے زیر اہتمام ماہانہ محفل پاک بسلسلہ احتجاج و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی، محفل کی صدارت امیر دعوت ذکر و فکر پاکستان خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کی، محفل سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے اندر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وحشیانہ اور بزدلانہ حملہ نہ صرف بے گناہ نمازیوں بلکہ انسانیت، دین اسلام اور معاشرتی اقدار پر براہ راست حملہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے گمراہ عناصر ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، تقریب میں خواجہ جمال نقشبندی، خواجہ سعد نقشبندی اور دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے شریک کی۔
ملتان سے مزید