• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے سانحہ اسلام آبادکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،بیرسٹرملک تیمور الطاف

ملتان( سٹاف رپورٹر)ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹرملک تیمور الطاف نے سانحہ اسلام آباد خودکش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سانحہ اسلام آباد خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اظہار تعزیت کرتے ہیں اللہ پاک شہید ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ پاکستان کو ہم نے کلمہ کی بنیاد پربڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور پاکستان میں ہر مذہب اور ہر فرقے کو عبادات کرنے کی اجازت حاصل ہے ۔
ملتان سے مزید