• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس و رینجرز کا آپریشن، 4 بھتہ خور گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور ایس آئی یو نے  بھتہ خوروں کے خلاف  مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں 2 زخمی ملزمان سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان بلڈرز اور کاروباری افراد کی معلومات بھتہ مافیا کے سرغنہ کو فراہم کرتے تھے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ نہ ملنے پر ہوائی فائرنگ کر کے خوف پھیلانے میں بھی ملوث ہیں۔

قومی خبریں سے مزید