• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی بیٹیوں کیلئے گھر بنائینگے اور بسائیں گے، سہیل شوکت بٹ

لاہور(خبرنگار)لیہ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 370 جوڑے رشتہ ازدواج کے بندھن میں بند گئےصوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ ہم پنجاب کی بیٹیوں کے لئے گھر بنائیں گے بھی اور بسائیں گے بھی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت سپورٹس کمپلیکس میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ دوسری جانب مظفرگڑھ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں دھی رانی پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت 207 اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں3 غیر مسلم مستحق جوڑے اور 4 معذور جوڑے بھی شامل تھے اس موقع پر رکنِ صوبائی اسمبلی اجمل چانڈیا، ایم پی اے عون حمید ڈوگر، ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ بھی موجود تھے
لاہور سے مزید