• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کردیا، جماعت اسلامی

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی دہشت گردی اور ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے پے درپے اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ۔ مجلس شوریٰ نے کسان بورڈ پاکستان کی جانب سے کسانوں اور زراعت کی بہتری کے لیے مطالبات اور نئے بجٹ کے لیے تجاویز کی بھی متفقہ قرارد اد کی صورت میں منظوری دی ہے۔
لاہور سے مزید