• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں اوور چارجنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، سلمیٰ بٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ کی زیر صدارت اج رمضان میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں بارے پیرا فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے سب ڈویڑنل انفورسمنٹ افیسرز نے ان لائن شرکت کی-اس موقع پر سلمی بٹ نے بتایا کہ رمضان سے قبل فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اورپیرا فورس پنجاب میں رمضان کے دوران اشیائے خور و نوش کی نوٹیفائڈ کردہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائے اور اور چارجنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے-انہوں نے بتایا کہ رمضان سے قبل پنجاب بھر میں 100 سے زائد رمضان، سہولت اور سہولت ان ویلز بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں صارفین کو اشیائے خورونوش مارکیٹ سے 15 سے 20 فیصد ڈسکاؤنٹ پر میسر ہوں گی ۔
لاہور سے مزید