• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ورکرز و دیگر فیلڈ اسٹاف کی قربانیاں ناقابلِ فراموش،عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیو مہم کے دوران پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق لیڈی ہیلتھ ورکر کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کیے۔صوبائی وزیر صحت نے حادثے میں زخمی ہونے والے پولیو ورکرز میں بھی امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کیے۔ انہوں نے اس موقع پر جاں بحق لیڈی ہیلتھ ورکر کی بچیوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان بھی۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید کے درجے پر فائز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر فیلڈ اسٹاف کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم کو ان کا احسان مند ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزرز، کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز اور پولیو ورکرز کی عزت و تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید