• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوںکیلئے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)فلسطینی مسلمانوں کیلئے پاکستانی بھائیوں کی جانب سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ روانہ کردی گئی۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلال یاسین اور دیگر احباب نے امدادی سامان روانہ کیا۔100 ٹن امدادی سامان کو بذریعہ خصوصی پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔امدادی سامان بذریعہ مصر فلسطینی بھائیوں تک پہنچایا جائے گا۔اب تک 28 امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر 2700 ٹن سے زائد سامان بھجوایا جاچکا ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے کاوشوں پر این ڈی ایم اے اور الخدمت فاونڈیشن کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ ہر محاذ پر فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ رہا ہے۔
لاہور سے مزید