ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے صوبائی حلقہ 240تونسہ کے ضمنی الیکشن میں نئے سرے سے شیڈول جاری کرنےاورامیدوار کے کاغذات مسترد کرنے کےخلاف درخواستوں پر بحث کےبعد سماعت آج تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ممبر قومی اسمبلی جمشیددستی اورحلقہ ووٹرنےدرخواست دائرکی تھی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ صوبائی حلقہ میں الیکشن شیڈول کا اعلان کیاگیالیکن امیدواروں شمعونہ بادشاہ قیصرانی اورخواجہ داؤد سلیمان کےمابین مقدمہ بازی کی وجہ سے شیڈول پر عملدرآمد روک دیاگیااور اب دوبارہ الیکشن کمیشن نے یکم اگست کو نئے سرےسے آغاز کی بجائےاسی مرحلےسے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جہاں سے کارروائی روکی گئی تھی حالانکہ درخواست گذار کی پاکستان عوامی راج پارٹی الیکشن میں شامل ہونے کی خواہشمندہےکیونکہ رٹ گزارجمشیددستی کی پارٹی کوسابق شیڈول کےابتدائی مراحل مکمل ہونےکےبعدرجسٹریشن جاری کی گئی ہےاوراب تکنیکی بنیادوں کی وجہ سےاس کو اس حق سے محروم کیا جارہا ہےاس لئے شیڈول نئے سرے سےجاری کرنے کا حکم دیاجائےجبکہ امیدوار شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے اپنے کاغذات مستردکرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز وکلاء کی 3 گھنٹے تک بحث جار ی رہی ۔