• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم اکنامکس کالج میں انسدادِ منشیات آگاہی مہم

ملتان (پ ر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف ہوم اکنامکس، ملتان میں نوجوانوں کے لیے منشیات سے پاک تعلیمی ماحول کے فروغ کے سلسلے میں ایک انسدادِ منشیات آگاہی مہم کامیابی سے منعقد کی گئی۔ طلبہ کو منشیات کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی گئی، جس میں منشیات کے استعمال کی بڑی وجوہات اور اسباب کے ساتھ ساتھ مؤثر تدارکی اور حفاظتی حکمتِ عملیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے انٹرایکٹو تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا ،بروقت رہنمائی اور مدد کی فراہمی کے لیے سرکاری ہیلپ لائن نمبرز اور معاون وسائل کالج انتظامیہ اور طلبہ کے ساتھ شیئر کیے گئے۔
ملتان سے مزید