• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: نقلی سعودی شہزادہ بنکر سیاستدانوں کو لوٹنے والے نوسرباز کیخلاف تحقیقات

بیروت(اے ایف پی) لبنانی حکام نقلی سعودی شہزادہ بن کر سیاستدانوں اور بااثر شخصیات سے بھاری رقم لوٹنے والے نوسر بازکیخلاف تحقیقات کررہے ہیں، مصطفیٰ الحسین نامی مکینک نےسیاستدانوں کولبنان میں اعلیٰ عہدوں پر تقرری کالالچ دیا اوربھاری رقم وصول کی۔تفصیلات کے مطابق لبنان میں ایک حیرت انگیز دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے جہاں ایک کار مکینک نے خود کو سعودی شہزادہ ظاہر کر کے ملک کے اعلیٰ سطح کے سیاستدانوں کو بے وقوف بنایا اور ان سے بھاری رقوم بٹوریں۔ مصطفیٰ الحسین پراالزام ہے کہ اس نے ابو عمر کے فرضی نام سے خود کو سعودی شہزادہ ظاہر کیا ، اس طرح سیاستدانوں کو بےوقوف بنایا ، انہیں بلیک میل کیا اور بھاری رقوم بٹوریں۔ رپورٹ کے مطابق اسے مبینہ طور پر شیخ خلدون عریمت نامی عالم دین کی مدد حاصل تھی۔مکمل سعودی لہجے کے حامل مصطفیٰ الحسین نےسیاستدانوں کو لبنان میں اعلیٰ عہدوں پر تقرری کالالچ دیا اور ان سےبھاری رقم وصول کی۔

دنیا بھر سے سے مزید