کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بنگال میں لاکھوں افراد ووٹنگ سے محروم،مسلمان نشانے پر؟ شدید ردعمل،انتخابی فہرستوں میں 90لاکھ نام حذف،مسلم اکثریتی اضلاع متاثر، جعلی اور فوت شدہ ووٹرز کا بہانہ، انتخابات 23 اپریل کو ،بی جے پی فائدے کیلئے مسلمانوں کو غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا گیا،اپوزیشن نے سازش قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں انتخابی فہرستوں کی متنازع نظرثانی کے بعد تقریباً 90 لاکھ افراد ووٹنگ کے حق سے محروم ہو گئے ہیں، جس پر شدید سیاسی اور عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔