• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں بیماری کے پہلے دن کی تنخواہ کٹنے کا امکان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

جرمنی میں ملازمین کی غیر حاضری کی بڑھتی شرح کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ایک سخت تجویز پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت بیماری کے پہلے ہی دن کی تنخواہ کاٹنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرچ مرز اس منصوبے پر غور کر رہے ہیں، جس کا مقصد یورپ میں بلند ترین غیر حاضری کی شرح کو کم کرنا ہے۔ 

اس تجویز کے تحت معمولی بیماری جیسے نزلہ زکام کی صورت میں بھی ملازمین کو فوری چھٹی لینے کے بجائے کام جاری رکھنے کی ترغیب دی جائے گی۔

جرمن انسٹی ٹیوٹ فار اکنامی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ملازمین سالانہ اوسطاً 14.8 دن بیماری کی چھٹی لیتے ہیں، جو برطانیہ کے اوسط 4.4 دن سے 3 گنا زیادہ ہے، اس بڑھتی غیر حاضری کے باعث جرمن کمپنیوں کو سالانہ تقریباً 82 ارب یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنی ایک حالیہ تقریر میں فریڈرچ مرز نے کہا کہ موجودہ معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے صرف ورک لائف بیلنس یا 4 روزہ ورک ویک کافی نہیں ہو گا بلکہ مزید محنت کرنا ہو گی۔

یہ تجویز تاحال زیرِ غور ہے اور اس کے نفاذ کے حوالے سے کوئی حتمی ٹائم لائن جاری نہیں کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید