کراچی (نیوز ڈیسک) پوپ کا کرپشن کے خاتمے اور طاقتور طبقوں کے اثر سے نجات کا مطالبہ، جنگ نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے، کیمرون میں خطاب میں انہوں نے حکومت کو انسانی حقوق کے احترام اور عوام کی رائے سننے کی تلقین کی۔ تاہم پوپ نے ٹرمپ کو جواب دینے سے گریز کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے اپنے کیمرون کے دورے کے دوران صدر پال بیا اور دیگر اعلیٰ حکام کے سامنے سخت خطاب میں کہا کہ ملک کو کرپشن کے خاتمے اور “دولت مند اور طاقتور طبقوں کی خواہشات” کے اثر سے نکلنے کی ضرورت ہے۔