• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایرانی یورینیم کے ذخائر روس منتقل کرنے کی تجویز مسترد کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا نے ایرانی یورینیم کے ذخائر روس منتقل کرنے کی تجویز مسترد کر دی،روسی صدارتی دفتر نے بتایا کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے امریکی فریق نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکا نے روس کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے کہ روس، ایران کا تمام افزودہ یورینیم ملک سے باہر لے جائے تاکہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔روس نے سب سے پہلے گزشتہ جون میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ ماسکو ایران کے یورینیم کے ذخیرے کا کنٹرول سنبھال لے، لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید