آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی۔
پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عمان کی ٹیم 226 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے اور عمان کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا تھا۔
عمان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ تھا۔
سری لنکا نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دی تھی جبکہ زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔