تحریک انصاف نے 13 اگست کو راولپنڈی سے نکالی جانے والی ریلی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے ، ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔
تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے ڈی سی او راولپنڈی کو خط لکھا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے 13 اگست کی ریلی کے روٹ سے آگاہ کیا گیا ہے۔
خط کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی مریڑ چوک راولپنڈ ی سے شروع ہوکر اسلام آباد تک جائے گی اور پارٹی چیئرمین عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔
خط میں ضلعی انتظامیہ سے ریلی کو سیکورٹی فراہم کرنے اور ٹریفک پلان ترتیب دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔