بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
گزشتہ روز سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ سرچ کرنے پر مداحوں کو یہ پیغام موصول ہو رہا تھا کہ یہ صارف انسٹاگرام پر موجود نہیں ہیں، جس پر مداح اس تشویش میں مبتلا ہوگئے کہ اداکار کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے یا پھر ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیویٹ ہو گیا ہے۔
تاہم کچھ دیر کے بعد ہی بھارتی اداکار کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ فعال نظر آنے لگا۔
اس حوالے سے سلمان خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے فی الحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، مگر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا محض میٹا سرورز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔
اس کے علاوہ، ابھی تک ایسا کوئی ثبوت بھی سامنے نہیں آیا جس سے یہ تصدیق ہو سکے کہ بھارتی اداکار کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔