• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کادشمن اقلیتی براداری کابھی دشمن ہے،سراج الحق

Enemy Of Pakistan Is Enemy Of Minorities As Wellsirajul Haq
امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دشمن اقلیتی براداری کا بھی دشمن ہے،اقلیتی برادری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کرداراداکیا ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اقلیتوں کےدن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کوفلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کا بچہ بچہ ورلڈ بینک کا مقروض ہے، یہ ملک کسی جاگیردار نے نہیں عوام نے بنایا ہے۔

اس سے قبل لاہور سے جاری ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بچوں کے اغواء کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں گڈ گورننس کےدعوے دھرے رہ گئے ہیں ۔

امیر جاعت اسلامی نے مزید کہا تھا کہ ماؤں کی گود اجاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اغواءکاروں کو نشان عبرت بنا کر مغوی بچے بازیاب کرائے جائیں۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ تین ماہ میں 850سے زائد بچوں کا اغوا تشویش ناک ہے، لگتا ہے پنجاب کی انتظامیہ اور حکمران سو رہے ہیں۔
تازہ ترین